کمرے میں گیس بھرنے سے یونان میں 4 پاکستانی، کوئٹہ میں 3 افراد جاں بحق

Dec 21, 2019

ایتھنز، کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ/ آن لائن) کمرے میں گیس بھرنے سے یونان میں چار پاکستانی اور کوئٹہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونان کے علاقے کروپی میں چار پاکستانی کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہو گئے مقامی میڈیا کے مطابق چاروں افراد سردی کے باعث کمرے میں کوئلے جلا کر سو گئے تھے پاکستانی سفاتخانہ کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کھاریاں سے تھا ۔ آن لائن کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں گیس لیکیج کے باعث کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہو گئے۔بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق تین پاکستانیوں کی امجد‘ ذیشان اور صدیق کے نام سے شناخت کر لی گئی جبکہ چوتھے جاں بحق پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں