کوالا لمپور(انٹرنیشنل ڈیسک)ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے نمازیوں سے بھری مسجد میں قسم کھا کر خود پر لگنے والے منگولین خاتون کے قتل کے الزام کی تردید کردی۔ ملائیشیا کے سابق صدر نجیب رزاق نے نماز جمعہ کے بعد ایک ہزار سے زائد نمازیوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کرپشن اور ایک منگولین خاتون کے قتل کے الزام میں مقدمات کا سامنے کرنیوالے سابق صدر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔