پاکستانی قومی ترانے کے مصنف حفیظ جالندھری کاآج37واں یوم وفات

Dec 21, 2019 | 10:52

ویب ڈیسک

پاکستانی قومی ترانے کے مصنف حفیظ جالندھری کا 37واں یوم وفات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سےمنایا جارہا ہے۔
حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کوبھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد  لاہور ہجرت کی اور یہیں مستقل سکونت اختیار کی ۔حفیظ جالندھری نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہِ حریت بیدار کیا ۔انہوں نے "شاہنامہ اسلام "لکھا  جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔"شاہنامہ اسلام" ایک ایسی تصنیف ہے جو محض صرف شاعری سےہی   تعلق نہیں رکھتی بلکہ یہ اسلام کی منظوم تاریخ ہے اور اخلاقِ اسلامی کی تعلیم کے لیے ایک درسی کتاب کا کام بھی دیتی ہے ۔یہ کتاب مصنف   حفیظ جالندھری کے جذباتِ مذہبی کی ایک دلکش تصویر ہے جو لفظوں سے کھینچی گئی ہے ۔ اس کے ذریعہ انہوں نے اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا ءکیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔

مزیدخبریں