حافظ آباد: گیس بھرے کچن میں ماچس جلاتے ہی دھماکہ‘ 6 خواتین زخمی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں سولگیں کھرل میں گیس لیکج کے وجہ سے ایک مکان میں آتشزدگی کے بعد زوردار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجہ میں مکان کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں جبکہ 6خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد شہباز کے گھر میں رات کے وقت کچن میں گیس لیک ہونے کے بعد جمع ہوتی رہی۔ صبح کے وقت بچوںکے ناشتہ کے لئے جب شہباز کی بیوی نے کچن میں ماچس جلائی تو وہاںپر اچانک آتشزدگی کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس سے مکان کی چھتیں اور دیواریں نیچے آگریں جس کے باعث 6 خواتین رضیہ بی بی، رفعت، طیبہ، کائنات، غزالہ ، مکیہ وغیرہ شدید زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...