اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹکل سیکرٹری مس مونا تھامس نے پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مذاہب اور عقائد کے پیروکاروں کے ایک گروپ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ یہ استقبالیہ کرسمس کے سلسلہ میں دیا گیا۔ یہ استقبالیہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلے میں ملاقاتوں کے بعد دوسرا اہم ایونٹ تھا۔ استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشن کے فرسٹ سیکرٹری مس مونا تھامس نے کہا کہ ہے خوشی ہے کہ استقبالیہ میں مختلف عقائد اور مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذہبی عقائد کے افراد بستے ہیں۔ برطانوی سفارت کار نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کے بارے میں ویژن کی بنیاد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی تھی۔