دبئی(اے پی پی) سوئس لگژری برانڈ پارمیخیانی فلوریئر نے روایتی واچ کیلنڈر کی اصلاح کرتے ہوئے قمری تقویم اور اسلامی کلینڈر پر مبنی دنیا کے پہلی کلائی گھڑی متعارف کروا دی ۔ متحدہ عرب امارات میں گھڑی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارمیخیانی فلوریئر کے سی ای او ڈیوڈ ٹریکسلر نے کہا کہ اسلامی تقویم چاند کی گردش پر مبنی ہے جس میں ہجری سال چاند کے مرحلے کے لحاظ سے 29 یا 30 دن کے بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔