وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ، حماداظہر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقتصادی امور کے وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی بھرپور کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہ کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ کا جائزہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کا اظہار ہے۔اقتصادی امور کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی کو منفی سے مستحکم قرار دیا ہے۔حماداظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کا تسلسل معیشت کی مکمل بحالی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

ای پیپر دی نیشن