لاہور،برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری

 لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائیلر مرغی کی رسد اور طلب میں نمایاں فرق کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی شہر کی اوپن مارکیٹ میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 222 روپے فی کلو کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے اضافہ کے بعد انڈوں کی فی درجن قیمت 128 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن