ایون صدر میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی، یہ ملاقات چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری میں ہوئی۔ ملاقات میں صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس گلزار احمد بھی موجود تھے، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس گلزار احمد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزرا، وکلا سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی.