واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کمیلا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ میں تیس لاکھ طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، یہ بات نے کہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی معاون اور نائب صدر کمیلا ہیرس نے ملک کی موجودہ تعلیمی صورتحال کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے تیس لاکھ طلبہ گھروں میں انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔ اس سال مختلف علاقوں کے بہت سے سکولز کو اپنے طلبہ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑے۔ انہوں نے لکھا کہ کرونا ہو یا نہ ہو میں اور صدر جوبائیڈن خود کو ہر امریکی تک انٹرنیٹ کی دسترسی کو یقینی بنانے کا پابند سمجھتے ہیں۔