اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ چینی پورٹ سے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور دو بازر کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں، یہ وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے تحفہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو جو فائر ٹینڈرز دئیے گئے ہیں یہ سات ہزار لیٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل ہیں۔ علی زیدی نے کراچی کیلئے اس تحفے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 50 جدید فائر ٹینڈرز ، 2 بازر چینی پورٹ سے کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔ چین سے پاکستان آنے والے 20 دسمبر کو 50 فائر ٹینڈرز پورٹ کے لیے روانہ ہونے تھے، جو وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے تحفہ ہیں