کل مختصر ترین دن طویل ترین رات ہو گی

Dec 21, 2020

ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) کل22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن طویل ترین رات ہوگی، 25 دسمبر کے بعد دن بڑھنا راتیں چھوٹی ہونا شروع ہو جائیں گی تفصیل کے مطابق کل 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی، دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 10 منٹ پر محیط ہوگا جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50منٹ پر محیط ہوگا جبکہ 25 دسمبر کے بعد دن بڑھنا اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں