گجرات (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 3 قیدی ایک ہی روز میں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ قتل کیس میں بند نواحی گاؤں بھاگووال کا رہائشی 18سالہ قیصرشاہ گورنمنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ جبکہ قتل کیس کا موضع مراڑیاں کا 60 سالہ قیدی امجد پرویز ہارٹ ہونے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسکے علاوہ منشیات کے مقدمہ میں بند 50 سالہ خالد حسین دمہ کے مرض میں مبتلا ہو کر دمے کے باعث دم توڑ گیا۔ سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک لیاقت کے مطابق تینوں ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے قیدی تھے جن کی ہلاکتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ہوئی ہیں۔ جنہیں ایڈز، دمہ اور ہارٹ کے مرض لاحق تھے۔ تینوں میتیں ورثاء کے سپردِ کر دی گئی ہیں۔
گجرات جیل میں 3 قیدیوں کی پراسرار ہلاکت مختلف امراض کا شکار تھے: سپرنٹنڈنٹ
Dec 21, 2020