گھریلو ناچاقی ،3خودکشیاں:فیصل آباد میں3بچوں کی ماں نے زہر کھا لیا

ساہیوال+منڈی فیض آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ساہیوال میںگھریلو تنازعہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر تین بچوں کی ماں اور40سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جبکہ منڈی فیض آباد سے ملحقہ چاہ کنیاں میں20سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا لے لیالی۔ تفصیلات کے مطابق واقعات کے مطابق پاکپتن سے مہمان آئی ہوئی منیر احمد کی 50سالہ بیوی ذرینہ نے خاوند سے جھگڑ کرزہر کھا کر خود کشی کر لی ۔چک87۔نائن ایل کے اصغر علی کے40سالہ بیٹے محمد افضل نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ذرینہ او ر افضل کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں نے ایمر جنسی میں دم توڑ دیا۔ادھرمنڈی فیض آباد سے ملحقہ چاہ کنیاں میں بیس سالہ نوجوان صدام حسین کی گھر میں ناچاقی تھی آج وقوعہ کے وقت گھر والے گھر پر موجود نہ تھے کہ اس نے کپڑے کا پھندا بنا کر گلے میں ڈالا اور خودکشی کر لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...