راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو شوکت علی نے بتایا کہ نورانی محلہ میں دو موٹر سائیکل سوار میری دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پرمجھ سے نقدی 30000روپے اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو عاصم الطاف نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر میری موبائل کی دکان میں تین ڈکیت داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر کائونٹر سے نقدی 61ہزار اور 4موبائل مالیتی ہزار اور کسٹمر سے نقدی 49ہزار اور موبائل فون مالیتی چھین کر فرار ہو گئے تھانہ ریس کورس کوسعید الرحمن قریشی نے بتایا کہ برفخانہ چوک میں میرے گھر کے تالے توڑ کر نقدی460000اور سونامالیتی250000روپے چوری کر لئے گئے تھانہ پیرودھائی کو احسان اللہ نے بتایا کہ فوجی کالونی میںدو موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ نیو ٹائون کو احتشام ملک نے بتایا کہ الہٰ آبادمیں دو موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نصیر آباد کو طارق شریف نے بتایا کہ پشاور روڈ سے میری کرولا کار نمبر NY-572چوری ہو گئی تھانہ روات کو آصف نے بتایا کہ فیز8 میں سائل کے گھر کے تالے توڑ کردو عدد موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ پیرودھائی کو اسد خلیل نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبر RIQ-2193چوری ہوگیاتھانہ صد بیرونی کو زاہدنے بتایا کہ اڈیالہ روڈ پرمیرا موٹر سائیکل موٹرسائیکل ہنڈا-125اپلائیڈ فارچوری ہوگیا تھانہ نصیر آباد کو خرم شہزاد نے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبرRNU-9025ا چوری ہو گیا۔ محمد الیاس نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی تنزیلہ سے پرس چھین لیاگیا جس میں نقدی و موبائل تھے تھانہ شمس کالونی کومحمد ولی نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ میری دکان میں مسلح افراد داخل ہوئے نقدی چھینی، خاتون کسٹمر سے زیورات مالیتی ایک لاکھ روپے بھی چھین کر فرار ہو گئے