اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، اسی دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، لہہ میں منفی 15، گوپس منفی 12 ، سکردو ،استور منفی 11، کالام منفی 9،گلگت، بگروٹ ،ہنزہ منفی 7، راولاکوٹ،سرینگر منفی 6، دیراور پاراچنار میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
Dec 21, 2020