اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وبا کے خلاف دور اندیشی سے فیصلے کئے، اپوزیشن لوٹ کا مال بچانے کیلئے ملک دشمنی کی حد تک جا چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہبازگل نے کہا کہ کرونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے، اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔ کرونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے،لوٹ کا مال بچانے کے لیے ملک دشمنی تک جا چکی، اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی اللہ کا شکر،عمران خان نے دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے ۔ شہبازگل نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر،عمران خان نے کرونا وبا کے خلاف دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے۔
وزیراعظم نے کرونا وبا کے خلاف دور اندیشی سے فیصلے کئے:شہباز گل
Dec 21, 2020