اسلام آباد(نمائندہ ونوائے وقت)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،پاکستانی اداروں میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے، مجھ سمیت تمام ریلوے ملازمین کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے،ریلوے میں وکٹوریا نظام نہیں چل سکتا۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کر رہے ہیں،ریلوے کی تاریخی عمارات کو محفوظ بنا کر آمدن کو ذریعہ بنایا جائے گا ،پاکستانی اداروں میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے،ایک سال کے اندر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،ریلوے میں وکٹوریا نظام نہیں چل سکتا،ریلوے ملازمین کی رہائش کے معیار کو بہتر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام ریلوے ملازمین کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے ۔ مزید کہا کہ میں نے 1974 کے بعد اب 46 سال بعد ریلوے کا سفر کیا، ریلوے کے حالات خراب ہیں، مسافر نے بتایا آج آپ کے آنے کی وجہ سے ٹرین وقت پر ملی ‘ ریلوے میں وکٹوریا نظام نہیں چل سکتا،گاڑی کی سمت کو تھوڑا ٹھیک کرنا ہے پاکستانی اداروں میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے،ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ریلوے ملازمین کی رہائش کے معیار کو بہتر کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ریلوے کو نئی جدت کیساتھ کمرشل فلائٹ کی طرف لے جارہاہوں،تحریک انصاف یا میں نے سیاست کی تو ریلوے ڈوب جائے گا،انہوں نے کہاکہ ہمارے مزدور کی معیشت بہتر ہوگی تو ترقی آئے گی ، ریاست کاپلر میڈیا کی وجہ سے مستحکم ہو سکتا ہے۔
ایک سال کے اندر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، اعظم سواتی
Dec 21, 2020