حکومت کسانوں کو ریلیف دے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کرینگے:کاشتکار 

Dec 21, 2020

کوٹ ادو(خبر نگار)ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت بارے پالیسی نہ ہونے کے باعث کسان زندہ درگور ہوکر رہ گئے ،ناقص حکومتی چیک اینڈ بیلنس کے باعث کھاد ،بیج ،ڈیزل سمیت زرعی مداخل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،زرعی اجناس کے مناسب نرخ نہ ملنے سے کاشتکار طبقہ بدحالی کا شکار ہوکر رہ گیا ،اس حوالے سے کاشتکاروں اللہ وسایا موہانہ،خادم حسین موہانہ،منظورحسین موہانہ،سیدفیض شاہ،قاری اکبرفیضی،عبدالسبحان،خضرحیات ،شفیق انور شاز،غلام رسول،ملک حفیظ اللہ برار ودیگر نے کہا کہ آبی قلت کے باعث فصلوں کو سیراب کرنے والی نہریں بند پڑی ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو فصلیں سیراب کرنے کیلئے ٹیوب ویلوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے لیکن حکومت نے اس مد میں کسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے بجلی مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزل کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔اگر صورت حال بدستور رہی تو آنے والے دنوں میں ملک بھر میں اٹھنے والی کسان تحریک حکومتی اقتدارکو بہا لے جائے گی ۔

مزیدخبریں