اوزان و پیمائش کے آلات کی  مرمت کے نام پر لوٹ مار‘ اہلکار  کیخلاف کارروائی کی جائے: شہری

عالی والا (نمائندہ نوائے وقت) ڈیرہ غازی خان و مضافات میں اوزان و پیمائش آلات کی مرمتی کے نام پر لائسنس حاصل کرنے والے جمیل کوریہ کے ظلم سے تنگ عرفان اور اسماعیل ڈھول کی اپیل پر اسسٹنٹ انسپکٹر اوزان و پیمانہ جات ڈیرہ غازی خان نے گزشتہ روز اٹھارہ دسمبر بروز جمعہ جمیل کوریہ کی بوگس ورکشاپ قصبہ سمینہ سادات عبداللہ شاہ دربار روڈ کا موقع پر جا کر پڑتال کی مقامی لوگوں نے تصدیق کی کہ جمیل کوریہ نے آج تک یہاں کوئی ورکشاپ نہ بنائی ہے اور نہ آلات مرمت کرتا ہے حکام کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن