پشاور(صباح نیوز) آکسیجن کی کمی سے کرونا مریضوں کی ہلاکت کے واقعہ پر بنی انکوائری کمیٹی نے پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال ڈائریکٹر سمیت 7 معطل ملازمین کو فارغ کرنے کی سفارش کر دی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین کی غفلت کی وجہ سے آکسیجن کی فراہمی بروقت ممکن نہ ہو سکی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایچ آر منیجرنے آکسیجن پلانٹ میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کیا تھا، یہ انکوائری رپورٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا کو پیش کی جائے گی۔ہسپتال ترجمان کے مطابق معطل ملازمین کی جگہ عارضی بنیادوں پر اسٹاف بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا اور آکسیجن پلانٹ کے لیے ایک اسسٹنٹ بائیو میڈیکل انجینئر اور 2 بائیو میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کیے گئے جبکہ مزید سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق جلد نئی کمپنی کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی کا معاہدہ طے پائے گا۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 7ملازمین قصوروار قرار، ملازمت سے ہٹانے کی سفارش
Dec 21, 2020