زلفی بخاری کو بین الاقوامی میگزین ہیلو نے بہترین انفلونسر قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کو بین الاقوامی میگزین ہیلو نے بہترین انفلونسر قرار دے دیا۔ معروف بین الاقوامی میگزین ہیلو کی جانب سے انہیں نمبرون  اثرو رسوخ رکھنے  والی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔میگزین کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کو یہ اعزاز کرونا وبا کے دوران سمندر پار  پاکستانیوں کی خدمات کے باعث دیا گیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے اور وطن واپسی کے لیے موثر اقدامات کیے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششوں کوبھی مدنظررکھا گیا جبکہ دیارِ غیر میں پاکستانیوں کی ملازمتوں کی بحالی کے لیے بھی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔میگزین کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں دیگر پاکستانی اور مختلف ممالک کی شخصیات موجود ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے ہیلو میگزین کی جانب سے دیے جانے والے اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ خدمات کا اعتراف کرنے کا شکریہ، پاکستان کے لیے کام کرنے پر اعزاز ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن