سنگا پور (این این آئی) نومبر میں سنگاپور میں کووڈ 19 سے متاثر ہونیوالی ایک حاملہ خاتون کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس میں کرونا وائرس سے لڑنے والی اینٹی باڈیز کو دریافت کیا گیا تھا، سنگاپور میں ہی ایک تحقیق میں ایسے مزید 5 کیسز کو دریافت کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق حمل کے دوران مائیں کووڈ 19 کا شکار ہوئی تھیں اور جب بچوں کی پیدائش ہوئیں تو ان میں اس جان لیوا وائرس کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈیز موجود تھیں۔
سنگاپور میں کووڈ کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کے ساتھ 5 بچوں کی پیدائش
Dec 21, 2020