لاہور (پ ر) ازمیر کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا اجلاس عام ممبران منعقد ہوا۔ محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ iii رائے محسن رضا، انسپکٹر صباحت علی خان، سب انسپکٹر تنویر شاہ، طارق سندھو نے شرکت کی۔ اجلاس میںشاہد احسن صدر، ملک فصیح احمد جنرل سیکرٹری محمد ارشد فنانس سیکرٹری محمد قاسم خان جوائنٹ سیکرٹری، ملک غلام صابر جی ایم محمد صبیر اعوان ایڈمن آفیسر محمد ایوب سی ایف او سمیت ممبران سوسائٹی نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ایجنڈا کو منظور کر لیا گیا۔ اجلاس عام محکمہ کوآپریٹو کے آفیسر رائے محسن رضا کی زیر نگرانی ہوا ۔ محکمہ کو آپریٹو نے افسران نے اطمینان کا اظہار کیا آخر میں جنرل سیکرٹری ملک فصیح احمد نے آنے والے معزز ممبران اور محکمہ کوآپریٹو کے عملہ کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور سوسائٹی میں ترقیاتی کام اور ممبران کے خلاف کا خصوصی خیال رکھنے کا اعادہ کیا۔
ازمیر کو آپریٹو سوسائٹی اجلاس‘ ایجنڈا اتفاق رائے سے منظور
Dec 21, 2020