مسلسل تیسرے سال سب س ے زیادہ کمائی کرنے والا یوٹیوبر امریکی بچہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)  سات سالہ ریان کاجی مسلسل تیسرے سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی شخصیت بن گئے جنہوں نے  2020 میں  29.5 ملین ڈالر کمائے۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریان کاجی نے اپنے یوٹیوب چینل ریان ورلڈ سے نئے کھلونوں کو کھولتے اور ان سے کھیلتے رواں سال 29.5 ملین ڈالر کمائے۔ ریان کاجی کے پاس موجود برانڈڈ کپڑوں اور کھلونوں کی مالیت تقریباً 200 ملین ڈالر ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ریان کاجی اپنے ٹی وی سیریز کے لیے مقبول امریکن ٹی وی چینل کے ساتھ ملٹی ملین کے معاہدوں پر بھی دستخط کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...