پاکستان بار کونسل کے31دسمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن مہم عروج

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان بار کونسل کے31دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیئے الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی۔وکلا کے دو بڑے روایتی گروپ حامد خان گروپ اور عاصمہ جہانگیر گروپ مدمقابل کانٹے دار مقابلہ کا امکان۔امیدواروں نے صوبائی بارکونسلوں کے ووٹرز ارکان سے رابطے تیز کر دیئے۔بار کونسل میں پنجاب سے 11، سندھ سے 6، اسلام آباداور بلوچستان سے 1,1جبکہ کے پی کے سے 2 ممبرز کو منتخب کیا جائے گا ۔ انتخابی دنگل میں بار کونسل کے بیشتر موجودہ و سابق ارکان و عہدے داران دوبارہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پنجاب سے پاکستان بار کونسل کے 11 سیٹوں کے لیے 20 سے زائد امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں۔ان میںحفیظ الرحمن چوہدری ، احسن بھون ، اعظم نذیر تارڈ،عابد ساقی ،پیر مسعود چشتی، داد وینس ، شفتقت محمود چوہان، سید قلب حسن، عظمت بخاری ، اشتیاق اے خان، پرویز عنایت ملک، مقصود بٹر، رانا ضیا،عبدالرحمن، رمضان چویدری ، ملتان سے ملک حیدر عثمان، بہاولپور سے سردار محمود اقبال خاکوانی سمیت دیگر وکلاشامل ہیں۔ ان ہیوی ویٹ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ۔وکلا کے دو بڑے روائتی گروپ حامد خان گروپ اور عاصمہ جہانگیر گروپ مدمقابل ہیں۔31 دسمبر کو ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ کا انعقاد چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کے دفاتر میں کیا جائے گا ،جبکہ منتخب ارکان کا اعلان 5 جنوری کو کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...