اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اور فعال ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم اظہار رائے کے بنیادی آئین اور جمہوری حق پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کسی چینل یا اخبار کو کبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی نہ کسی قسم کا دباؤ ڈالا گیا۔ خود پر تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات بی بی سی کی خبر اور ایک ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔شبلی فراز نے مریم نوازکے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ن لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لیکر بدنیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔ عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا۔ عمران خان کے گھر کا نقشہ مشروط طور پر منظورکیا گیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایا۔