اسلام آباد(نا مہ نگار)فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر نے کہا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے مثبت اقدامات ملازمین کے مسائل حل کر نے میں اہم ثابت ہوں گے،ان خیلات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ملک امیر نے کہا کہ نئے ڈی جی نے اساتذہ اور ملازمین کے مفاد میں متعد د اقدامات اٹھائے ہیں جن میں تمام ملازمین کی اے سی آرکو مکمل کیا جا رہا ہے ،اسی طرح سے تمام ملازمین کی ملازمتوں کی کنفرمیشن کی جا رہی ہے اور جلد ہی ان کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی جائے گی ،ملازمین کی پروموشن کے کیسز تیار کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دفتری امور کو ای فائلنگ پر منتقل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان مثبت اقدامات کی وجہ سے ایف ڈی ای کی کارکردگی بہتر ہوگی اور یہ ایک رول ماڈل ادارہ بنے گا ،ملک امیر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات نئے ڈی جی ڈاکٹر اکرام ملک کے ویژن کی عکاسی کر تے ہیں ۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے مثبت اقدامات سے ملازمین کے مسائل حل ہونگے،ملک امیر
Dec 21, 2020