انشورنس کمپنیاں وبا کے دوران ڈیلور نہیں کر سکی ہیں،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی کے مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے سابقہ کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ موجودہ وبا کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کی انشورنس کمپنیاں ڈیلور نہیں کر سکی ہیں۔انشورنس کمپنیوں کے صارفین کو مایوس کیا ہے اس لئے ا نہیں نئی مصنوعات متعارف کروانے اور اپنا کام بہتر بنانے کی ضرورے ہے تاکہ وہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے انشورنس ایشوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین عبدالحئی جو الفلاح انشورنس کے سی ای او بھی ہیں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں انشورنس کمپنیوں کرونا وائرس سے متعلقہ کلیمز کی ادائیگی نہیں کر رہی ہیں کیونکہ اسے بیمہ پالیسیوں میں کور نہیں کیا گیا تھا اور نقصانات اتنے زیادہ ہیں کہ یہ کسی بھی انشورنس کمپنی کو دیوالیہ کرنے کے لئے کافی ہونگے اس لئے صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومتی سطح پر مداخلت ضروری ہے۔ انشورنس کاروبار اور عوام کو تحفظ فراہم کرتی ہے مگر موجودہ حالات میں ایسا ناممکن ہو گیا ہے جس کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ایس ای سی پی اور انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تاکہ معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔  

ای پیپر دی نیشن