گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنرسید گلزار حسین شاہ کا ماحولیاتی آلودگی کے موثر خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کو ٹھوس اورنتیجہ خیز مہم کی واضح ہدای، انسانی جانوں اور ماحول کیلئے خطرہ بننے والی فیکٹریوں اورصنعتی یونٹس کوبند کیا جائے اور با اثر مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کمشنرنے واضح کیا کہ اس صورتحال کوکسی بھی طور مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور تسلی بخش نتائج نہ دکھانے کی صورت میں بلا تفریق تمام متعلقہ افسرا ن کے خلاف ایکشن لیا جائے گاکمشنرنے ان خیالات کا اظہار شیخوورہ روڈ، باجوہ روڈ اور ملحقہ سڑکوں کے ساتھ رہائشی علاقوں میں قائم آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس کا ایم سی بی ٹاور سے تفصیلی فضای جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف، اے سی سٹی کامران حسین اوردیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر نے کہا کہ وقتا فوقتا آلودگی کے سد باب اور با اثر فیکٹری مالکان کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے اور وہ خود تمام صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔
ماحولیا تی آلودگی کیلئے خطرہ بننے والی فیکٹریاں ‘صنعتی یونٹس کوبند کیا جائے:کمشنر
Dec 21, 2020