سول سروس المنائی لاہور کے سرپرستِ اعلی جاوید نثار سید کی جانب سے اتوار کے روز سول سروس والٹن اکیڈیمی میں حال ہی میں وفات پانے والے سول افسران کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا۔ ریفرنس میں چیئرمین پی اینڈڈی اور نئے منتخب ہونے والے چیئرمین سول سروس المنائی حامدشیخ، کلکٹر کسٹمزفیض چڈھر، پوسٹ ماسٹرجنرل پنجاب اویس رانجھا، کمشنر انکم ٹیکس آفتاب عالم ، ڈی جی سملہ رانامنظور، اے جی ایم ٹریفک ریلویز مظہرشاہ، ڈائریکٹر سی ایس اے کامران احمد، ڈی آئی جی سلطان سلیمان رانا، ڈی جی ٹورازم پنجاب عاصم رضا، کمشنر بے نامی یاسمین فاطمہ، سیکرٹری انرجی عامر جان،پی اینڈ ڈی سے عثمان چوہدری، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ والٹن ریلوے اکیڈیمی حمدان نذیر اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز قرة العین فاطمہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں سرپرست اعلی المنائی اور سابق پی آئی او وزارت اطلاعات راﺅ تحسین نے بھی شرکت کی۔ ڈی ایم جی کے افسر اور حال ہی میں وفات پانے والے چیئرمین ایف پی ایس سی معروف افضل، حسن وسیم ، شائگان شریف ملک اور سبھاگو خان جتوئی، پوسٹل کے خالد اویس رانجھا، انکم ٹیکس کے ذوالفقارحسین، ریلوے کے شفیع اللہ خان اور زبیر شفیع غوری، آفس مینجمنٹ کے مقدس شاہ خدمات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران نے اظہارِ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر جاوید نثار سید سرپرست المنائی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گزر جانے والے ساتھیوں کی خدمات کو یاد رکھنا چاہیے جو گزر گئے اُن کے لیے سول سروس اکیڈیمی میں ایک یاد گاری دیوار مختص کروائی ہے جہاں شہید ہونے والے اور گزر جانے والے ساتھیوں کے نام درج ہیں۔ ہم آپس میں مل بیٹھیں گے تو سروس ڈیلیوری بھی بہتر ہوگی۔
سول سروس والٹن اکیڈیمی میں حال ہی میں وفات پانے والے سول افسران کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
Dec 21, 2020 | 18:46