لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں کرسمس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور،چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمراءمنیزہ ہاشمی، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءثمن رائے،الحمراءکے افسران و ملازمین خصوصامسیحی ملازمین نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔الحمراءمیں کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹا،کرسمس ٹری سجایا،ملکی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور اس موقع پر مسیحی برادری کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انورنے کہا کہ یہ تہوار محبت و شفقت کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔چیئر پرسن الحمرا ءمنیزہ ہاشمی نے کہا کہ مسیحی براردی کی ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ کرسمس امن،پیار،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، تما م پاکستانی ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں۔مسیحی ملازمین نے اس تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمراءنے بے پناہ محبتیں دیں،انتظامیہ کے شکر گذارہیں،ایسے اقدام سے کام کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔کرسمس کی تقریب میں نامور شاعر ناصر بشیر نے خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکایو محمدعارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا ودیگر افسران نے شرکت کی۔