راجہ فاروق حیدر سے کوئی اختلاف نہیں،شاہ غلام قادر 


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار)مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کی تنظیم نو سابق وزیراعظم و صدر راجہ فاروق حیدر اور سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے اختلافات کی خبریںزیر گردش دونوں قائدین کی جانب سے اختلافات کی تردید،پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ منظورہے میاں نواز شریف نے تنظیم تحلیل کرکے آگنائزنگ کمیٹی نامزد کی تھی جسکا پہلا اجلاس چیف آگنائرشاہ غلام قادر کی سربراہی میں گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں راجہ فاروق حیدر شریک نہیں ہوئے زرائع کے مطابق دونوںقائدین کے مابین اختلافات ہیں تاہم دونوں کیجانب سے پارٹی قیادت کے فیصلے کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے دوسری جانب سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف آرگنائزرشاہ غلام قادر نے ''روزنامہ نوائے وقت'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میراراجہ فاروق حیدر سے کوئی اختلاف نہیں پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے جو فیصلہ کیا جائیگا میں اسے ماننے کا پابند ہوں سابق وزیراعظم وصدر آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر کے حوالے سے بھی انتہائی معتبر زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قائدین کے مابین اختلافات کی افوائیں بے بنیاد ہیں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے آزاد جموں کشمیر کی پارٹی قیادت یکجاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن