اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا نے حادثات کی روک تھام کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔نیپرا کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے پہلے فٹنس اور معیار کو مد نظر رکھا جائے، بجلی کمپنیاں فوری تبدیلی کیلئے اضافی ٹرانسفارمرز کا بندوبست کریں۔نیپرا کی جاری کردہ ہدایات میں کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز کی لوڈنگ پوزیشن جانچنے کیلئے جامع مطالعہ کیا جائے۔اس کے علاوہ نیپرا کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمرز پر نصب تمام غیر معیاری فیوز تبدیل کیے جائیں۔
حادثات کی روک تھام،نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری
Dec 21, 2021