اسلام آباد(خبر نگار)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے حکومت آفٹر پول دھاندلی کر رہی ہے بہت سے حلقوں میں انتظامیہ نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اپنے ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پرویز خٹک ، صوابی میں اسد قیصر اور پشاور میں نیازی سرکار مداخلت کر رہی ہے میڈیا اور عالمی ادارے بھی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔
جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں بڑی جماعت بن کر ابھری، اسلم غوری
Dec 21, 2021