مسجد حرام کی لائبریری میں عربی زبان کے چاہنے والوں کے لیے8 ہزار کتب مختص

Dec 21, 2021


ریاض(این این آئی)مسجد حرام کی لائبریری نے عربی زبان کے لیے کتب کا ایک بڑا حصہ مختص کیا ہے جس میں اس کے مختلف علوم و فنون شامل ہیں۔لایبریری میں عربی زبان وادب اور اس کے دیگر علوم پر 8000 سے زائد جلدیں موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تفصیلات عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر سامنے آئی جو اس سال’’ عربی زبان اور تہذیبی رابطے‘‘کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔لائبریری میں عربی زبان کے اہم ترین ماخذ، حکایات، عربی زبان کی امہات کتب اور حوالہ جات تشنگان علم ،تحقیق وجستجو کرنے والے ماہرین، محققین، اور طلبا کی خدمت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ تاکہ یہ لائبریری ان کی اولین منزل قرار پائے، اس شعبہ میں عربی زبان کے علوم گرامر، صرف، نحو، بلاغت، ادب اور دیگر علوم پر مشتمل کتب کا وسع ذخیرہ موجود ہے۔عربی زبان کا عالمی دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اس اہم کردار کی تصدیق کرنا ہے جو ثقافتی رابطے کے لیے پل کر کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے اور لوگوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ یہ عربی زبان صرف رابطوں کے فروغ کا نہیں بلکہ قرآن کی زبان کی زبان ہے۔

مزیدخبریں