ٹرک کی موٹر سائیکل ،ویگن کی رکشہ کو ٹکر ،شہری جاں بحق،11زخمی 


بورے والا، شجاع آباد،سکندر آباد (تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار) نواحی گائوں 259ای بی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے باپ بیٹی کو کچل ڈالا ، باپ موقع پر جاں بحق، بچی شدید زخمی تفصیل کے مطابق محمد اکرم سکنہ 297ای بی اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتار منی ٹرک نے اسے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد اکرم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ بچی شدید زخمی ہو گئی جاں بحق شخص کی نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شجاع آباد،سکندر آباد سے نمائندوں کے مطابق شجاع آباد لاڑ روڈ پر ہائی ایس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے رکشے میں جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 9خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو نے مظہر،آصف ،علیبا،صفیہ،اقرائ،شازیہ،سگراں بی بی،سکینہ بی بی،سونیا ،شمشاد ،مقصود بی بی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن