لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قریشی والہ کی رہائشی بہنوں سے سوتیلے بھائی نے گھرکی چھت چھین لی تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی والا کے علاقہ بستی بخت والاخانواہ گھلواں کی رہائشی سمیرا اورشازیہ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے والدین وفات پاچکے ہیں اور سوتیلے بھائی اللہ دتہ نے زندگی اجیرن بنادی ہے۔والدین کی طرف سے دیاگیا گھرکاسامان چرالیااورگھرسے نکال دیاہے۔ایک سال سے انصاف کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔ شازیہ بی بی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اپنے سوتیلے بھائی سے گھرلینے کیلئے منت سماجت کی ہے لیکن کوئی نہیں سنتا۔قریشی والہ پولیس کودرخواست گزاری لیکن تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔شازیہ بی بی نے آئی جی پنجاب ،آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوتیلے بھائی نے بہنوں کوگھر سے نکال دیا ، انصاف کیلئے در بدر
Dec 21, 2021