عالمی برادری افغان صورتحال کی سنگینی کو سمجھے،پاکستانی سفیر

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، وہاں لاکھوں لوگ بھوک، بیماری اور موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ اجلاس اس لیے منعقد کیا تاکہ افغان عوام کے ساتھ اسلامی دنیا کی حمایت کا اظہار کیا جاسکے اور افغانستان میں جنم لینے والے انسانی المیے کو روکنے کے لیے مربوط عالمی ردعمل کے حوالے سے عالمی برادری کو متحرک کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن