مالکانہ حقوق سلب کرنا ظلم ہے:آدم قادربخش

گوادر( بیورو رپورٹ)گوادرپسنی باغبازار شمالی میں غریبوں کے گھروں کو  سرکاری قرار دینا افسوسناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے  سیکرٹری ماہی گیری  آدم قادربخش نے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ      کئی دہائیوں سے آباد یہاں کے غریب لوگوں کے مالکانہ حقوق سلب کرنا ظلم کے مترادف ہے جس کے خلاف نیشنل پارٹی بہت جلد حکمت عملی مرتب کرکے احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ باغ بازار شمالی وارڈ نمبر 3 میں دہائیوں سے آباد غریب لوگوں کے گھروں کو سرکاری قرار دینا  جبکہ انکے اردگرد کے اراضیات کو پٹواریوں کی ملی بھگت سے بااثر افراد اور کچھ وکلاء اور سرکاری افسران  کے نام پر الاٹمنٹ غریب مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے اور انکے مالکانہ حقوق سلب کرنا ہے جس کی نیشنل پارٹی مخالفت کرتی ہے  پر زور مزمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو روزگار اور بنیادی حقوق دینے  کی  بجائے غریبوں کے سروں  سے ان کا چھت چھین رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نیشنل پارٹی بہت جلد حکمت عملی مرتب کرکے غریب مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی اور انکے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...