گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بار کے تقد س خیال رکھا اوروکلاء کے حقوق کو اولین تر جیح سمجھاہے الیکشن میں اپنے وکیل بھائیوں کے دوٹو ں سے منتخب ہو کر گوجرانوالہ بار کو مثالی بار بنایا جائے گا ان خیالا ت کا اظہارا امید وار برائے جنرل سیکر ٹری بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ آصف محمود رندھاوا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ضلع کچہری میں چوہدری محمد اکرم گل ،سابقہ صدور چوہدری نصراللہ گل ، چوہدری گل نواز،چوہدری شہید اسلم جوڑا ،ممبر پنجاب بار کونسل ظہیر احمد چیمہ ، احمد ندیم گورائیہ ، منظور قادر بھنڈر ، خادم حسین آدھی ، سرفراز احمدوڑائچ ایڈووکیٹس کی طرف سے اناوسمنٹ کی تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو وکلاء کی فلاح وبہوداور اُن کے میعارزندگی بہتر بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ یںگے گوجرانوالہ بار کے سینئر وکلاء اور نوجوان وکلاء کی تو قعات پر پو رااتر نے کی کوشش کروں گا۔
بار کے تقد س خیال رکھا اوروکلاء کے حقوق کو اولین تر جیح دی : آصف محمود رندھاوا
Dec 21, 2021