ملک بھر کی فٹبال برادری  ’’یوم یکجہتی ‘‘ آج  منائیگی


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ملک بھر کی فٹبال  برادری منگل کو "یوم یکجہتی فٹبال" منائیگی۔اس موقع پر فٹبال کلبز،ایسوسی ایشنزاور کھلاڑیوں کی جانب سے وزیر اعظم  عمران خان سے پاکستان پر لگی فیفا پابندیوں کے خاتمے کے لئے موثرکردار ادا کرنے کی اپیل  کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں فٹبال کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق  ملک بھرمیں فٹبال کے فروغ کے لئے یک زبان ہو کر وزیراعظم سے مطالبہ کرے گی کہ پاکستان میں بین الاقوامی فٹبال کی بحالی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن