کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی۔محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گرانڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327گیندوں پر 300رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔19سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔