کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) ویسٹ انڈیز کے 3کرکٹر اورمیڈیا منیجرکرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے ملک روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق قرنطینہ مدت مکمل ہونے پر ویسٹ انڈین اسکواڈ کے 4 ارکان کراچی سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔کورونا کا شکار ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے چار ارکان سے وطن روانہ ہوگئے، کراچی سے دبئی کے راستے روانہ ہونے والوں تین کھلاڑی شیلڈن کوٹریل، کائل مائرز اور روسٹن چیز کے علاوہ میڈیا منیجر ڈاریو شامل ہیں،ان کی روانگی کوویڈ19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر عمل میں آئی۔واضح رہے کہ مہمان اسکواڈ کے9ارکان کو کوویڈ19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی شیڈول ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر30 رکنی اسکواڈ کے 21ارکان پہلے واپس وطن لوٹ چکے، کورونا کا شکار 9ارکان کو مقامی ہوٹل میں دس یوم کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔