کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے امیدوار برائے سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ وہ یو بی جی کے نامزد کردہ صدارتی امیدوارڈاکٹرنعمان بٹ اوردیگر امیدواروں کی ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد کاروباری برادری کے مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرائیں گے، فیڈریشن کی موجودہ قیادت بزنس کمیونٹی کی خدمت اور پرفارمنس دکھانے میں ناکام ہوچکی ہے صرف اخباری بیانات سے کاروباری برادری کے دل جیتے نہیں جاسکتے بلکہ جس طرح یونائٹیڈ بزنس گروپ نے مسلسل 5سال بزنس کمیونٹی کی خدمت کی فیڈریشن کے موجودہ صدر اورگزشتہ سال انکے لیڈروہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔حنیف گوہر نے یو بی جی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ،نائب صدر کے امیدوار دانش خان اوردیگرامیدواروں کے ہمراہ ملتان اور فیصل آبادکے دورے کے دوران اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معتبر کاروباری افراد کا ادارہ ہے جہاں ہمارے گروپ کے سابق صدور نے ملکی معاشی استحکام کیلئے پالیسیز حکومت کو پیش کیںلیکن اگرموجودہ سفارش زدہ اوردھاندلی کے پیداوار افرادایف پی سی سی آئی میں حکمرانی کرتے رہے تو اس معتبر ادارے کی بہتری کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی کاروباری برادری کی خدمت کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈاکٹر نعمان بٹ کی قیادت میں یو بی جی کے تمام امیدوار کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں اوریو بی جی کی پوری ٹیم کامیاب ہوتاکہ بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے حکومت تک مثبت اورقابکل عمل تجاویز جاسکیں ۔سینئرنائب صدر کے امیدوار محمدحنیف گوہر نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی کو سیاسی اکھاڑہ بننے نہیں دیں گے ، ہمارے گروپ میں تمام ہی سیاسی جماعتوں کے چاہنے والے موجود ہیں لیکن وہ صرف یوبی جیئنز ہیں، ہم جدیدخطوط کی بنیاد پربھرپور الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اوریونائٹیڈ بزنس گروپ فیڈریشن الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، ہمارے لئے پہلے پاکستان ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔
بزنس کمیونٹی کے مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرائینگے،حنیف گوہر
Dec 21, 2021