لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرایل ڈی اے کے چیف انجینئر (ٹو) مظہر حسین خان نے گلاب دیوی انڈر پاس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیارکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر مظہر حسین خان نے کہا کہ گلاب دیوی انڈر پاس تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔ انڈر پاس کا افتتاح بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔ یہ میگا پراجیکٹ فیروز پور روڈ پر ٹریفک روانی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انڈرپاس کی تکمیل سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔