افغانستان میں نیا انسانی المیہ جنم لے اقوام متحدہ سمیت دنیا کو عملی اقدامات اٹھانا ہونگے:مرکزی رہنما سنی تحریک

Dec 21, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی و دیگر رہنمائوں نے او آئی سی اجلاس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ دنیا میں بندوق اور نفرت کی جگہ امن تعلیم صحت اور روزگار کو دینا ہوگی۔افغانستان میں کوئی نیا انسانی المیہ جنم لے اقوام متحدہ سمیت دنیا کوعملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔عالمی برادری کو کمزور ریاستوں کی مالی معاشی سیاسی مدد کرنا ہوگی۔افغانستان کی غیر معمولی مخدوش صورت حال کے پیش نظر او آئی سی کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔

مزیدخبریں