لاہور (خصوصی نامہ نگار)سجادہ نشین چشتیاں شریف پیر میاں معین الدین مہاروی نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف کے برادرِ اکبر پیر سیّد محمد رضا شاہ بخاری المعروف حاجی پیر کے وصال پر اظہار تعزیت کیلئے پیر بخاری ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ انہوںنے ایصال ثواب کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد سادات و مشائخ اور خانقاہی گھرانوں کے احباب اور وابستگان کو اپنے اسلاف کے نقشِ قدم کو اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل صوفیاء کے افکار سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔