سچ لکھنے والے ہی معاشرے میں عزت پاتے ہیں: طاہر رشیدچودھری

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین بیت المال کمیٹی لاہور سٹی طاہر رشیدچوہدری نے کہاہے کہ سچ لکھنے والے ہی معاشرے میں عزت پاتے ہیں، کالم نگار اور صحافی برادری سچ لکھیں اور سچائی کا ہی پرچار کریں اسی میں ملک وقوم میں حقیقی تبدیلی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین کالمسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھاکہ معاشرے میں عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے کیلئے قلم کا فروغ انتہائی ضروری ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں عملی طور پر مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...