لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت میں کرنٹ اکائونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔ اکتوبر 2021 کے مقابلے نومبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارے میں مزید 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور نومبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ مزید بڑھ کر 1 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ جبکہ اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا۔ درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کردئیے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال: پہلے 5 ماہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگیا:
Dec 21, 2021